ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایرن کے ایوان صدر کے نائب چیف آف اسٹاف محمد جمشیدی نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ وعدہ صادق اورکامیاب آپریشن کے اسٹریٹیجک معنی یہ ہیں کہ اب صیہونی حکومت کی شرپسندیوں اور شیطانی حرکتوں پر اسٹریٹیجک تحمل کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ ایران نے جنگوں کے درمیان جنگ کی ان کی اسٹریٹیجی کو ناکام بنا دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایوان صدر کے نائب چیف آف اسٹاف نے خبردار کیا ہے کہ اب اسٹریٹیجک توازن تبدیل ہوگیا ہے اور ایرانی اثاثوں اور افراد کو نشانہ بنایا گیا تو براہ راست جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ